تہران (این این آئی )ایران کی ایک انقلاب عدالت نے ایک سال قبل پلاسٹک سرجری کی مدد سے انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرنے والی دو شیزہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے تاہم وہ اس سزا کے خلاف اپیل کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں انسٹا گرام اسٹار فاطمہ خویشوند کو پولیس نے اکتوبر2019 کو گرفتار کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی فاطمہ خویشوند جسے سحر تبرکے نام سے جانا جاتا ہے کو اکتوبر 2019 کو 22 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ سحر تبر سزا ختم کرنے کے لیے عدالت سے معافی کی درخواست دے سکتی ہیں۔ایران کی نام نہاد انجیلینا جولی نے کہا کہ مجھ پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان میں سے دو الزامات میں میں بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ 10 سال قید کی سزا کے خلاف وہ اپیل کریں گی۔خیال رہے کہ سحر تبر سنہ 2017 میں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے امریکی اداکارہ انجیلینا جولی کی ہم شکل بننے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی پلاسٹک سرجری کرائی جس کے نتیجے میں اس کی شکل مزید بگڑ گئی تھی۔بعد میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ واقعی جولی کی طرح نہیں۔ وہ فوٹو شاپ کے ذریعے اپنے تصاویر سے لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی ہے۔ حقیقت میں اس نے کوئی پلاسٹک سرجری بھی نہیں کرائی تھی۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...