بیجنگ( این این آئی)”عام لوگوں کے معاملات سب سے اہم چیزیں ہیں”. قمری مہینے کے آخری مہینے کے بائیسویں دن چینی صدر شی جن پھنگ نے تھیان جن شہر کے ضلع شی چھنگ کے شین کو قصبے کے ڈی لیو پو گاوں جاتے ہوئے آفات سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی ۔ گاؤں میں، چینی صدر شی ڈو ہونگ گانگ کے گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے خاندان کے بزرگوں سے مصافحہ کیا۔ بات چیت کے دوران صدر صاحب نے ان سے روزمرہ کے معمولات کے بارے میں پوچھا اور احتیاط سے رہن سہن کے خرچ کا حساب لگایا۔ ، صدر شی جن پھنگ سے ملاقات نے اس خاندان کو پرجوش کر دیا اور انہیں مستقبل کے بارے میں زیادہ پراعتماد بنا دیا. ڈو ہونگ گانگ کا کہنا تھا “ہمیں یقین ہے کہ ہماری مستقبل کی زندگی بہتر سے بہتر اور مزید خوشحال ہو گی ۔یاد رہے کہ 2023 میں اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے یہ گاؤں، جو “بیجنگ اور تھیانجن کے لیے سبزیاں فراہم کرتا ہے ، شدید متاثر ہوا۔ اب، چند مہینوں میں، اس گاؤں کی تعمیر نو ہو چکی ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...