بیجنگ( این این آئی)پاکستان کی مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے چین کو برآمد کیے گئے ملبوسات کی مقدار میں گزشتہ سال نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر پاکستان سے چین کو مردوں اور عورتوں کے ملبوسات کی برآمد میں جنوری سے دسمبر 2023 کے درمیان 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے غلام قادر نے کہا کہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی مضبوط مانگ برآمدات میں اس اضافے سے ظاہر ہوتی ہے۔ پاکستانی مردوں اور خواتین کے ملبوسات کو اس کے معیار اور مسابقتی قیمتوں کی وجہ سے چین میں طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان کو چین کے ساتھ زمینی تجارت میں مسابقتی فائدہ حاصل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت صفر ٹیرف حاصل ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سال 2023 میں چین کو پاکستانی مردانہ ملبوسات کی برآمدات 28.66 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان سے چین کو خواتین کے ملبوسات کی برآمدات 10.46 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 9.44 ملین ڈالر تھی جو کہ 11 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردوں اور خواتین کے ملبوسات کی مجموعی برآمدات 39.12 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں اور سال 2023 میں اس میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ غلام قادر نے نشاندہی کی کہ مئی میں پاکستان نے کراچی میں ٹیکسپو 2023 کے نام سے اب تک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش کا انعقاد کیا جس میں چین کے اعلیٰ ٹیکسٹائل اداروں کے تقریباً 120 نمائندوں نے شرکت کی اور ایکسپو سینٹر میں ملٹی ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ آنے والے سالوں میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے بتایا کہ مردوں یا لڑکوں کے لیے کاٹن پتلون (کمیونٹی کوڈ 61034200) کی پاکستان سے چین کو برآمدات 16.22 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ خواتین یا لڑکیوں کے لیے (کمیونٹی کوڈ 62046200) جنوری سے دسمبر 2023 تک 5.56 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...