عالمی نمائندہ کو اسرائیلی ویزہ دینے سے انکار

0
161

نیویارک(این این آئی)اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر اور نمائندہ کو اسرائیل کا ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہر فرانسکا البانی کو ویزے سے انکار اس لیے کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حماس حملے کے بارے میں اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو یہود دشمنی کی بنیاد پر حملہ نہیں بلکہ اسرائیلی جبر کا رد عمل قرار دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز اور وزیر داخلہ موشے اربیل نے جوابا ان کے بیان کو ‘ اشتعال انگیز ‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اب اسرائیلی امیگریشن حکام کو بتادیا گیا ہے کہ البانی کو ویزا نہ جاری کیا جائے۔ نیز اسرائیلی وزیر البانی کے لیے اقوام متحدہ سے برطرفی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔