ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے فلموں اور ویب سیریز میں بولڈ سین نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔شلپا شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے پروجیکٹس کا انتخاب کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم اداکاروں کو ہر طرح کے کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے یہاں اداکار باآسانی اپنی پسند کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کی ابتداء سے ہی میری ترجیح یہی رہی ہے کہ میں ایسے کردار ادا کروں جو میرے بچے بھی اسکرین پر دیکھ سکیں تو میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جس میں کوئی بولڈ سین نہ ہو۔اداکارہ نے کہا کہ میں بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہوں جو اسکرین پر بولڈ سین نہیں کرتیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے محتاط رہ کر اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہوں تو مجھے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ میں کونسا سین پْرسکون رہ کر کر سکتی ہوں اور جو میں نہیں کر سکتی اس کے لیے میں پہلے ہی منع کر دیتی ہوں۔واضح رہے کہ شلپا شیٹی نے حال ہی میں روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کے ساتھ ڈیجیٹل ورلڈ میں ڈیبیو دیا ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...