کراچی (این این آئی) ڈراما سیریل ‘الف’ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ہماری غلطیاں ناکامی نہیں بلکہ ہمارے لیے بہترین سبق ہوتی ہیں۔حیرت انگیز اداکاری سے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں سجل علی ہمیشہ کی طرح بہت دلکش نظر آرہی ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ کسی سوچ میں گْم ہیں۔سجل علی نے اپنی انسٹا فیملی کے لیے اپنی اس خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز پیغام بھی جاری کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اگر ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اْس کے لیے کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے پاس ابھی بھی اپنی کہانی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اپنے راستوں کے دوران جو بھی غلطیاں کی ہیں وہ ہمارے لیے ناکامی نہیں بلکہ ہمارے زندگی کے بہترین اسباق ہیں۔سجل علی نے مزید لکھا کہ ‘اپنی ذات کو نِکھارنے کی معیاد نہیں ہوتی ہے ابھی بھی وقت ہے خود میں تبدیلی لائیں اور غلطیوں سے سیکھیں۔اداکارہ نے 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اب تک دو لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ سجل علی رواں سال پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...