کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو (افضال خان)نے انکشاف کیا ہے کہ صاحبہ سیٹ پر اپنے جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی،ان کے نخرے دیکھ کر ڈر گیا تھا کہ آگے معاملات کیسے چلیں گے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو بہت تبدیل کیا۔حال ہی میں ریمبو اور ان کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔دوران انٹرویو ریمبو نے یہ اعتراف کیا کہ انہیں بہتر انسان بنانے میں صاحبہ کا ہاتھ ہے، ورنہ وہ ماضی میں بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔دوران گفتگو صاحبہ نے بتایاکہ ان کی ابتدائی فلمیں مسلسل فلاپ ہو رہی تھی اس لیے انہیں ایک اچھے ہیرو کی تلاش تھی، اسی دوران ایک فلم انہوں نے ریمبو کیساتھ کی جو کہ خوش قسمتی سے کامیاب ہوگئی جس کے بعد دیگر فلموں کی آفرز ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ کام کے سلسلے میں ان دونوں کا بیشتر وقت ایک ساتھ گزرنے لگا اس دوران ریمبو کو قریب سے جاننے کا موقع ملا، ان کی کئی عادتیں اچھی لگیں بالخصوص وہ خواتین کے ساتھ جس طرح پیش آتے، انہیں عزت دیتے تھے۔اس کے برعکس ریمبو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے صاحبہ کو پہلی بار اخبار میں دیکھا تھا، ان کے انٹرویو میں ان کی تصویر دیکھی تو اسی وقت ان پر فدا ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ صاحبہ سے شادی کرنے کیلئے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کو 6سال تک راضی کرنا پڑا، انہوں نے 4سال بعد رضا مندی اس شرط پر دی کہ ہم مزید 2سال اور کام کریں اس کے بعد شادی کریں۔ریمبو نے کہاکہ جب میرا اور صاحبہ کا رشتہ پکا ہوا تو میرے والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے بہت ڈر رہے تھے کیونکہ صاحبہ اونچے خاندان کی معروف اداکارہ تھیں جبکہ میرے والدین سادہ تھے، میرے خاندان کا دور دور تک شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اداکار نے کہاکہ والدین کی طرح میں بھی ڈرتا تھا کہ صاحبہ میری فیملی کے ساتھ رہ سکے گی یا نہیں کیونکہ صاحبہ تو جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی،شادی سے پہلے جب وہ سیٹ پر آتی تو ان کے ساتھ ان کا مینجر، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور ایک خاتون ملازمہ ہوتی تھی جو انہیں جوتے بھی پہناتی تھی۔انہوں نے بتایاکہ جب ہماری شادی ہوئی تو صاحبہ کو دیکھ کر میرے والدین کا ڈر ختم ہوگیاکیونکہ صاحبہ نے خود کو اتنی خوبصورتی سے ان کے انداز میں ڈھال لیا کہ کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ اتنے اونچے خاندان سے آئی ہیں۔انہوں نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔اداکار نے کہا کہ صاحبہ کا اخلاق دیکھ کر آج میرے خاندان والے کہتے ہیں کہ تمہیں بہت اچھی بیوی ملی ہے، ہم تمہارے لیے اتنی اچھی بیوی نہیں ڈھونڈ سکتے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...