ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف خواتین میں کافی مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سے متعدد سوالات کیے تاہم ٹائیگر کے مداحوں نے سب سے زیادہ ردعمل ایک خاتون کی جانب سے دیے گئے شادی کے پرپوزل (پیشکش) پر دیا۔ایک خاتون نے لکھاکہ مجھ سے شادی کرلیں اور برطانیہ آجائیں ، جس پر ٹائیگر نے جواب دیا کہ شاید چند سالوں میں ، جب میں آپ کی ذمہ داری اٹھاسکوں، تب تک مجھے بہت کچھ سیکھنا اور کمانا ہے۔اپنے پسندیدہ اداکار کے سوال پر انہوں نے ٹالی وڈ (تیلگو) ہیرو اَلو ارجن کا نام لیا اور کہا کہ میری خواہش کہ میں ان کی طرح چل سکوں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم ٹائیگر شروف اکثر مارشل آرٹس اور جمناسٹک پریکٹس سیشن کے دوران لگائی گئی کِکز اور قلابازیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں انہوں نے 10فٹ اونچی لات (کِک) مارنے کی ویڈیو انسٹاگرام پہ پوسٹ کی تھی جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...