اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے،ایسے خط وہی لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وتیرہ ہے۔نواز شریف نے کہاکہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، اس خط سے آپ خود ہی نتیجہ اخذ کر لیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیا پروگرام نہ کیا جائے۔شہباز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی کا خط،سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے،کسی کو کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان مکمل طور پر تباہ ہو جائے۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں یہ ایک انتہائی افسوسناک اقدام ہے،بانی پی ٹی آئی کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کوئی پاکستانی کیسے بھی سیاسی اختلافات ہوں ملک کے لیے بددعا نہیں کرتا۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کہاکہ مخالفین نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کاش لکھ دیتے کہ میں قیدی ہوں اور کرپشن کیسز میں اندر ہوں،پہلے امریکی سازش اور اب امریکا سے مدد،کیا آئی ایف ایم کو خط لکھ کر ملک میں بحران پیدا کرنا ہے؟ یہ اقدام ملک کے خلاف اور ذاتی انا کی تسکین ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...