عمران ہاشمی کا ایشوریہ رائے کو ‘پلاسٹک’ کہنے پر معذرت سے انکار

0
118

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی بھارتی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے کو ‘پلاسٹک’ کہنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔اداکار نے فلمساز کرن جوہر کے شو میں مہیش بھٹ کے ساتھ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یہ متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ایک ایونٹ میں عمران ہاشمی سے اس متنازعہ تبصرے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر معذرت نہیں کریں گے کیوں کہ وہ ایک مذاق تھا۔واضح رہے کہ اداکار آج کل اپنی نئی ویب سیریز ‘شو ٹائم’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔