رفح آپریشن پر امریکہ اور اسرائیل میں ٹھن گئی

0
91

واشنگٹن(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل رفح پر اپنے حملے کا آغاز کرے گا تو فلسطینی شہریوں کو وہاں نہیں چھوڑا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یتن یاھو نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ مغربی القدس میں پریس بیان کے دوران کہا کہ ہم رہائشیوں کو انہیں مقامات پر پھنسا رکھتے ہوئے آپریشن نہیں کریں گے۔ درحقیقت ہم اس کے بالکل برعکس کریں گے۔ ہم انہیں وہاں سے نکلنے کے قابل بنائیں گے۔ شولز نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کا کوئی بھی حملہ علاقائی امن کو انتہائی مشکل بنا دے گا۔وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ امریکہ نے رفح میں شہریوں کے انخلا کا اسرائیلی منصوبہ “نہیں دیکھا”۔ امداد کی تقسیم کے حوالے سے کربی نے کہا کہ حماس واحد ادارہ نہیں ہے جو اس کی تقسیم میں شریک ہو۔ دیگر امدادی تنظیمیں بھی موجود ہیں جو خوراک، پانی اور ادویات کی تقسیم میں مدد کرتی ہیں۔