نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں عام انتخابات کا آغاز ہوگیا، یہ انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے، نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا، سب سے اہم امیدوار نریندر مودی کو قرار دیا جارہا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 21 ریاستوں کے 102حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔مودی اگر انتخابات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے ملک کے دوسرے وزیرِاعظم ہوں گے، اس سے قبل جواہر لعل نہرو ملک کے واحد وزیرِ اعظم تھے جو مسلسل تین بار اس منصب تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی ہیں جو انتخابی میدان میں موجود ہیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کو سب سے زیادہ ملک کی اکثریت ہندوں کی حمایت حاصل ہے۔نریندر مودی کا مقابلہ کرنے کے لیے حزبِ اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے انڈیا کے نام سے سیاسی اتحاد تشکیل دیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں حکومت سازی کے لیے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 میں کامیابی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے، الیکشن کا مرحلہ وار انعقاد انتہائی بڑی آبادی کے وسیع ملک میں پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔بھارت میں ہر پانچ سال بعد انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے بڑا انتخابی معرکہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...