اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اور صدر انٹر نیشنل افیئرز سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے ، نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں، حکومت ملک کو درپیش مشکلات پر جلد پالے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ انٹرنیشنل آفئیرز نے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ (ن )کی اوورسیز قیادت نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن )انٹرنیشنل آفئیرز کے صدر سینیٹر اسحاق ڈار نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کانفرنس کی میزبانی سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کی۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز جاپان سے کوآرڈینیٹر حافظ مہر شمس کی جانب سے تلاوت قرآن پاک اور امریکہ سے چوہدری شعبان کی جانب سے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلام سے کیا گیا۔ چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی کوشش کررہی ہے اور تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی مسلم لیگ (ن )کی حکومت میں اہم ترجیح ہوگی۔ مسلم لیگ (ن )نے منشور کمیٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے جو سفارشات حکومت کو لکھ کر دی تھیں ان پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشاللہ بہت جلد ایک ایک کر کے قانون کا حصہ بنیں گی۔کانفرنس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن )انٹرنیشنل آفئیرز کے صدر اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں نوزائیدہ حکومت کی کارکردگی بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم، عوام کی خصوصی دعاؤں اور قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیئے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں،پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا ، پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب میرے پاس خارجی امور کی ذمہ داریاں ہیں اور میں ہمہ وقت وزیر اعظم کے ساتھ ہوتا ہوں لیکن اس کے باوجود میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بطور صدر مسلم لیگ ن اوورسیز آپ لوگوں کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے خیالات سے بھی آگاہ رہوں۔ انہیں نے کہا کہ کانفرنس کیلئے میں نے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے کہا تھا کہ میری اوورسیز پاکستانیوں سے جلد ملاقات کا اہتمام کریں۔ مسلم لیگ (ن )کے صدور جن میں امریکہ سے راحیل ڈار (صدر)، سعودی عرب سے شیخ سعید احمد (صدر)،برطانیہ سے زبیر گل (صدر)، راشد ہاشمی، چوہدری عنصر محمود ( صدر لیگل ونگ) ، جرمنی سے رانا لیاقت علی (صدر)، جاپان سے ملک نور اعوان (صدر)، چلی سے چوہدری ضیاء الحق (صدر)، کینیڈا سے سہیل وڑائچ (صدر) ، متحدہ عرب امارات سے محمد غوث قادری ( صدر)، ساؤتھ افریقہ سے اشفاق انور، چین سے کو آرڈینیٹر ارسلان حفیظ ، حاجی فدا حسین (صدر) ، سیکرٹری غلام ربانی ، کویت سے چئیرمین عرفان ناگرہ، بیلجیئم سے حاجی پرویز اقبال (صدر)، آسٹریلیا سے ڈاکٹر ابو الفضل ( صدر)، ہالینڈ سے پرویز سندھیلہ ( صدر)، سویڈن سیشیخ سعید ( صدر)، سپین سے راجہ اسد حسین ( صدر)، اٹلی سے کوآڑڈینیٹر قمر ریاض خان، سینئر نائب صدر ظہیر احمد، اور مینارٹی ونگ کے صدر شہباز بھٹی، فرانس سے میاں محمد حنیف (صدر)، طلعت چوہان، وسیم شیخ ، راجہ محمد علی، عمان سے محمد علی فضل (صدر)، بحرین سے چوہدری رفاقت حسین (صدر) اور ندیم یعقوب جنرل سیکرٹری، آسٹریا سے چوہدری شرافت علی (صدر)، سوئٹزرلینڈ سے چوہدری عالم زیب خان (صدر)، آئرلینڈ سے احسن چٹھہ (صدر)، یونان سے چوہدری اعجاز احمد (صدر)، ناروے سے شاہد تنویر (صدر) اور سرپرست اعلی نذیر بٹ ، ہانگ کانگ سے چوہدری محمد اشرف جنرل سیکرٹری اور کولون کے صدر عمران خان، ساؤتھ کوریا سے راجہ عامر اقبال (صدر)، اور سیکرٹری ڈاکٹر صابر حسین ، ڈنمارک سے مرزا رحمت اللہ بیگ (صدر)، زمبابوے سے تصدق حسین بٹ (صدر)، پرتگال سے شمع بٹ (صدر)، ملائشیا سے مہر نثار (صدر)اور تھائی لینڈ ـ محمد آصف مجید (صدر) نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چیپٹر کوآرڈینیٹرز اور ہیڈ آف ونگز؛ جن میں خواتین، تجارت، سوشل میڈیا، یوتھ ، اقلیتی اور لیگل ونگ کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی اور خیر مقدمی کلمات پیش کئے۔ شرکاء کانفرنس نے اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بننے اور ایک بار پھر سینٹ آف پاکستان کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کانفرنس کے مندوبین نے مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی جس میں زیادہ تر شکایات مقامی سفارتخانوں سے متعلقہ تھیں۔ اس کے علاوہ اوورسیز مسلم لیگ (ن )کے مختلف چیپٹرز کی طرف سے ایک بار پھر زور و شور سے پارٹی قیادت کی توجہ اس جانب دلائی کہ حکومت جلد سے جلد ان کے نمائندوں کو کسی نا کسی سطح پر حکومت کا حصہ بنائے اور اوورسیز کنونشن مقرر کرے۔ سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر نے شرکاء کو اوورسیز کی بابت منشور سفارشات بارے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی اقدامات کا پیکج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے، ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دیئے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...