چھنگ ڈائو (این این آئی)پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ کے علاقے چھنگ ڈائو میں چین پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا تھا۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ متعدد زرعی مارکیٹ تک رسائی کے پروٹوکول سمیت پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تیزی آ رہی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے پالیسیوں کا تعارف کرایا اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2024 کے دوران صوبہ شانڈونگ کی پاکستان سے درآمدات 36.25 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ اسی عرصے میں پاکستان کی چین کو برآمدات 704.40 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم ینـایس سی او لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن ڈیمونسٹریشن ایریا)کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین چانگ ہوا، سی سی پی آئی ٹی (چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ) چھنگ ڈائو وانگ ژیا اور پاکستان چائنا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ زیہائی نے بھی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے معاشی انضمام کو بڑھانے میں چھنگ ڈائوسٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...