واشنگٹن(این این آئی)2020 کے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ایری زونا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد کر دی۔امریکی میڈیا نے بتایاکہ امریکی عدالت کے مطابق سابق وائٹ ہاوس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز پر بھی فردِجرم عائد کی گئی ہے۔نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی بھی ان ملزمان میں شامل ہیں جن پر فردِ جرم عائد ہوئی ہے۔امریکی عدالت کا کہنا تھا کہ ان افراد پر صدارتی اختیارات کی منتقلی کا عمل روکنے کا الزام ہے۔ریاست ایری زونا کی عدالت نے 11 ری پبلیکنز پر بھی فردِ جرم عائد کی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست جارجیا کے پراسیکیوٹر بھی ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر ریاستی نتائج الٹنے کا الزام لگا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...