لندن(این این آئی)نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر شدید غصہ اور مایوسی ہے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق ایکس پر جاری طویل پوسٹ میں ملالہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں نصریہ اور الشفا اسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کا ایک اور باب ہے، نہیں معلوم فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کر رہے ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بم باری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہوں گی، اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے، انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی رہنماوں پر زور دیتے رہیں گے، قید رکھا جائے یا یرغمال، معصوم شہریوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کے عوام سے یک جہتی کے لیے ان کیساتھ ہوں، ان کی آواز اور مطالبات سنے جانے چاہئیں، ہمیں اپنے لیڈرز پر زور ڈالنا چاہیے کہ غزہ میں جنگی جرائم رکوائیں اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...