کراچی(این این آئی)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاہے کہ بھارتی ریپ گلوکار بادشاہ کے ساتھ صرف سلام دعا والی دوستی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، سوشل میڈیا پر ان کے اور بادشاہ کے تعلقات سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں،مجھے ایسی خبریں پڑھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر پہلی بار بھارتی ریپ گلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر بول پڑیں۔حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو میںنے اپنے کیریئر سمیت سوشل میڈیا ٹرولنگ اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ دوستی پر بات چیت کی۔دوران انٹرویو پروگرام کے میزبان نے ہانیہ عامر سے بادشاہ سے تعلقات اور دوستی سے متعلق سوال کیا جس پر پہلے تو اداکارہ ٹال مٹول کرنے لگیں لیکن جب میزبان نے اصرار کیا تو انہوں نے اس سوال پر لب کشائی کی۔ہانیہ عامر نے کہا کہ ایک بار بادشاہ نے میری انسٹاگرام ریل پر کمنٹ کیا تھاجس کے بعد مداحوں نے مجھے کمنٹ سیکشن میں ٹیگ کرنا شروع کردیا تھا۔اداکارہ نے کہاکہ جب میں نے بادشاہ کا کمنٹ دیکھا تو میں نے انہیں انسٹاگرام پر میسج کیا اور ان سے سلام دعا کی جس کے بعد ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بادشاہ کے ساتھ صرف سلام دعا والی دوستی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، سوشل میڈیا پر ان کے اور بادشاہ کے تعلقات سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے ایسی خبریں پڑھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، میں غیر شادی شدہ ہوں اسی وجہ سے آئے روز میرے تعلقات سے متعلق افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔انہوں نے شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں غیر شادی شدہ ہوں تو اس میں میری کوئی غلطی یا قصور نہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...