ننکانہ صاحب(این این آئی)سابق گورنر و وفاقی وزیر مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن)چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ28 مئی یوم تکبیر کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،یہ وہ تاریخی دن ہے جس دن پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقش پر ابھرا،برجیس طاہر نے کہا کہ 28 مئی کے دن میاں محمد نواز شریف نے امریکہ کی طرف سے دئیے جانے والی پانچ ارب ڈالر کی افر کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا یا۔ برجیس طاہر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو بیرونی طاقتوں کی طرف سے طرح طرح کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جس پر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے اور انہوں نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اورایٹمی دھماکوں کی پاداش میں میاں محمد نواز شریف پر کبھی نااہلی،ہائی جیکنگ اوربیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی صورت میں سزائیں دی گئیں لیکن آج بھی میاں محمد نواز شریف ملک کی تعمیر و ترقی کے عزم کو لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ برجیس طاہر نے کہا 28 مئی 1998ئ کو مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں بلوچستان چاغی کے مقام پر 6 ایٹمی دھماکے کیے۔ یہ وہ دن تھا جب پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا لوہا منوایا اور اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور دشمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔برجیس طاہرنے کہا کہ پاکستان کا دفاع اور ایٹمی اثاثے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے جس کی تعمیر و ترقی میں سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،برجیس طاہر نے کہا کہ 28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں خوشی کا دن ہے اسی دن کی مناسبت سے میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کا دوبارہ صدر منتخب کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...