کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کرتیں انہوں نے اس کی وجہ بتا دی۔انہوں نے کہا ہے کہ شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے انہوں نے کہا کہ عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس پر میزبان نادیہ خان نے سوال کیا کہ آخر کیوں، آپ اتنی خوبصورت ہیں تو شادی کا ارادہ کیوں نہیں ہے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے دیگر لوگ بھی یہی سوال کرتے ہیں، اتنی خوبصورت ہیں اور اتنی کامیاب ہیں، گھر بھی تعمیر کر لیا ہے، تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کرنے کا ارادہ مشکل لگ رہا ہے؟اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا جس خاندان سے تعلق ہے وہاں مجھے کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور یہ آج کل ختم ہوتی جا رہی ہے، جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی، شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...