اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے کشمیر پر مسلسل موقف کو سراہتے ہیں، آذربائیجان کا موقف علاقائی سالمیت کے اصولوں ہر قائم ہے۔جمعرات کو وزیر خارجہ اسحق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیہون بیراموف کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور آذربائیجان مظبوط ثقافتی ومذہبی تعلقات سے بندھے ہوئے ہیں، چارج سنبھالنے کے بعد سے مسلسل آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے رابطے میں رہا ہوں، مختلف فورمز پر ان سے ملاقاتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک قانون کی سربلندی کے خواہشمند ہیں، ہم باہمی سرمایہ کاری پر اقدامات کر رہے ہیں، جس میں توانائی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں اور قابل تجدید توانائی پر تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی، ہم آذربائیجان کے کشمیر پر مسلسل موقف کو سراہتے ہیں، آذربائیجان کا موقف علاقائی سالمیت کے اصولوں ہر قائم ہے، پاکستان نکورنو کو آذربائیجان کا خودمختار حصہ سمجھتا ہے۔دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے کہا کہ میرے ہم منصب اسحق ڈار نے مجھے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی تھی، پاکستان اور آذربائیجان دونوں مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بہترین تعلقات کی ایک یاد دہانی ہے، آذربائیجان مختلف فورمز پر پاکستان کی باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں باہمی تجارتی واقتصادی تعلقات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔جیہون بیراموف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے کاروباری شخصیات کو باکو میں خوش آمدید کہتے ہیں، اس وقت باکو سے اسلام آباد لاہور اور کراچی براہ راست پروازیں جاری ہیں، بہت سے ثقافت اور لینگویج سینٹر آذربائیجان میں کام کر رہے ہیں، آزربائیجان کشمیر پر پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...