لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنی پسندیدہ اداکاراوں کے بارے میں بتا یاہے۔تفصیلا ت کے مطابق فردوس جمال نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کینسر جیسی جان لیوا بیماری، اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور دیگر موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے شو کے دوران اس بارے میں بھی بات کی کہ پچھلی کئی دہائیوں میں جتنی بھی اداکاراوں کے ساتھ انہوں نے کام کیا ان تمام اداکاراوں میں سب سے خوبصورت اداکارہ کون ہیں۔فردوس جمال نے کہاکہ میرے خیال میں ابھی تک ہماری انڈسٹری میں سب سے خوبصورت اور دلکش چہرہ زیبا جی کا تھا اور بہترین اداکارہ شمیم آرا تھیں۔یاد رہے کہ فردوس جمال گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکرین پر نظر نہیں آ رہے تھے۔
مقبول خبریں
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...
سینیٹ اجلاس‘ خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز بازآ جائیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں۔ چیئرمین...
وزارتیں اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے...
شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے، لیاقت...
اسلا م آباد(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ...