ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی میگا اسٹار مادھوری ڈکشت کو رفح کے حق میں چلائی گئی مہم کا حصہ بننا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے ہالی ووڈ اسٹارز اور دیگر مشہور شخصیات کی طرح رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف آن لائن چلائی جانے والی مہم کا حصہ بنتے ہوئے آل آئیز آن رفح کی تصویر شیئر کی۔ رفح سے متعلق پوسٹ پر سینئر اداکارہ کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اداکارہ کو تصویر ہٹانا پڑی۔مادھوری کے فینز نے ان کی جانب سے رفح سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے بات کرنے پر شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔ بالی ووڈ کے کچھ دیگر اسٹارز نے بھی آل آئیز آن رفح کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔رفح کی صورتحال کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی)سے ایک آنکھ کی تصویر تخلیق کی گئی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ جتنے زیادہ افراد اس تصویر کو شیئر کریں گے اتنی زیادہ آنکھیں یہ دیکھ سکیں گی کہ رفح میں کیا صورتحال ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...