کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہیکہ انہیں 7 مرتبہ عشق ہوچکا ہے اور 28خواتین نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔ سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کا ایک پوڈکاسٹ کلپ وائرل ہورہا ہیجس میں انہیں محبت اور شادی کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔شادی، محبت اور پروپوزل کے سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹوئٹر پر لائیو شو کے دوران 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش آچکی ہیں جس پر میں ان خواتین کو بتاتا ہوں کہ میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں لیکن یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ خواتین مجھے شادی کی پیشکش کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا عشق چلتا تو میں نے شادی کرلینی تھی میں نے 7 مرتبہ محبت کی لیکن میری محبت نہیں چلی، اس وقت میں اتنا مقبول سنگر نہیں تھا لہٰذا ان خواتین نے مجھے ٹھکرا دیا، جن 3 خواتین نے ماضی میں مجھے انکار کیا تھا اب مجھے ان کے فون بھی موصول ہوئے لیکن وہ جذبہ اب مجھ میں موجود نہیں ہیکیوں کہ وہ انوکھا جذبہ ہوتا ہے۔چاہت فتح علی نے مزید بتایا کہ مجھے 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوچکی ہے، پیشکش کرنے والی خواتین اچھی خاصی پڑھی لکھی اور خوبصورت ہیں،جب میں لائیو آجاؤں تو وہ اپنے بیڈ سے نہیں ہٹتیں اور بیڈ پر بیٹھی رہتی ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...