کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر سے مداحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ماہرہ خان اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتاً اپنی زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے حیران کرتی رہتی ہیں جس سے ان کے مداح ان کی زندگی اور کام کے بارے میں باخبر رہتے ہیں۔اس مرتبہ بھی 39 سالہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جنہیں پسند کرنے کا سلسلہ فوراً ہی شروع ہوگیا تاہم تصاویر کے ساتھ لکھے جملوں نے مداحوں کو کمنٹ کرنے پر بھی مجبور کردیا۔ساڑھی میں ملبوس ماہرہ خان نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کتنی گرمی تھی؟ماہرہ خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال سے متعلق ان کی پوسٹ پر سیکڑوں لوگوں نے جواب دیے تاہم کئی مداح بس اداکارہ کی تعریف ہی کرتے نظر آئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...