اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے دورے پر روانہ ہونے والے 126 پاکستانی تاجروں کے وفد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی تاجروں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے کی کوششوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔احسن اقبال نے پاکستانی تاجروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران انکے سوالات کے جوابات دیئے ۔ وفد میں شامل افراد نیوفاقی وزیر کو اپنے منصوبوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ پیداواری کارکردگی کے حصول کے لیے چینی تاجروں سے کاروبار کرنے کے طریقے سیکھنے چاہئیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والے ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، اس لیے انہیں معاشی بحالی کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو چاہیے کہ وہ تجارت اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے سی پیک فیز 2 کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارت صرف اشیا اور خدمات تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ تعلیم, ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراع/، سپلائی چین ڈویلپمنٹ، ایگریکوآپریشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی منتقلی اور تبادلے تک بڑھنی چاہیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...