وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران ‘ایم ایل ون’ منصوبے میں اہم پیشرفت کا امکان

0
136

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑی پیش رفت کی راہ ہموار ہونے لگی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ‘ایم ایل ون’ منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لیے 85 فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کے فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جانیکا امکان ہے، جبکہ منصوبے کے لیے پاکستان اپنے وسائل سے 15 فیصد یا ایک ارب ڈالرز فنڈز فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے فنانسنگ معاہدے کے امور کو حتمی شکل دی جائیگی، معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کے درمیان فنانسنگ کا معاہدہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ 8 سال میں مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ایک ہزار 726 کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے گزشتہ ماہ ایم ایل ون منصوبیکا نظرثانی پی سی ون منظور کیا تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دی تھی۔حکام نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کے ریلوے کے نظام کو مضبوط بنائے گا