پاکستانی فلم ‘زندگی تماشا’ ٹک ٹاک پر پریمیئر ہونے والی پہلی فلم بن گئی

0
112

لاہور(این این آئی)سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ریلیز ہونے والی پہلی لمبے دورانیے کی فلم بن گئی۔پاکستانی فلم ‘زندگی تماشا’ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے اور کئی ایوارڈز جیتے ہیں جن میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کم جی سیوکیوارڈ اور لاس اینجلس میں چھٹے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے لیے سنو لیپرڈ ایوارڈز شامل ہیں۔فلم کو اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بھی پاکستان سے منتخب کیا گیا تھا۔ٹک ٹاک نے کھوسٹ فلمز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ٹک ٹاک پر فلم کو بارہ سے پندرہ حصوں میں ریلیز کیا جائے گا جن میں سے ہر حصے کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد کا ہوگا۔ اس طرح ٹک ٹاک کے صارفین کو ایک انوکھا اور دلچسپ تجربہ حاصل ہو گا۔ اس حوالے سے سرمد کھوسٹ نکا کہنا تھاکہ ہماری فلم رحم دلی کی ترغیب اور امن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ یہ ٹک ٹک پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔