کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی سابقہ بہو اداکارہ سائرہ یوسف کو دوسری شادی کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی سائرہ کو اپنے آپ سے الگ نہیں سمجھا، سائرہ کے والد بیمار ہیں اور بستر پر ہیں اور سائرہ اپنی پوری فیملی کو دیکھتی ہے یہ اس میں خاصیت ہے۔سینئر اداکار نے کہا کہ شہروز اور سائرہ کے دماغ آپس میں نہیں ملے اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے، نہ ہی میں کچھ کرسکتا ہوں اور سائرہ ، شہروز کی بیٹی نوریح ہماری اولاد ہے، ہمارا خون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سائرہ کو نہیں چھوڑ سکتے، باخدا میں تو اب بھی اسے کہتا ہوں کہ بیٹا سیٹل ڈاؤن ہوجاؤ جیسے شہروز ہوگیا، اپنی زندگی گزارو اور میں باپ بن کے تمہارے ساتھ کھڑا ہوں۔بہروز سبزواری نے بتایا کہ صدف اور شہروز کی بیٹی زہرہ روز تین چار گھنٹے سائرہ کے پاس رہتی ہے اور اس کا کریڈٹ مجھ سمیت میری اہلیہ سفینہ، صدف، شہروز اور سائرہ کو جاتا ہے۔واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز نے 2020 میں طلاق کا اعلان کیا تھا، دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، دونوں کی ایک بیٹی نوریح ہے۔بعدازاں 2020 میں شہروز سبزواری نے اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی جن کے ہاں بیٹی زہرہ کی پیدائش ہوئی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...