عیدالضحیٰ کب ہوگی؟ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب

0
90

اسلام آباد (این این آئی )ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) 7 جون کو منعقد ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اورا رکان (کل)جمعہ عیدالاضحٰی کا چاند نظر آنیکا اعلان کریں گے۔ملک بھرکی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔