لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا۔حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔مذکورہ تصاویر میں صبور نے جینز پینٹ کے ساتھ سفید رنگ کی فٹنگ شرٹ زیب تن کررکھی ،انہوں نے بعض تصاویر میں ہینڈ بیگ جب کہ بعض میں موبائل فون تھام رکھا ہے۔اداکارہ کی جانب سے تصاویر کو شیئر کیے جانے کے بعد جہاں کچھ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا وہیں وہیں ان کے شوہر علی انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کو سراہا۔بعض صارفین نے صبور علی کو بے حیائی پھیلانے سے منع کرتے ہوئے شرم دلانے کی کوشش کی کہ خدا کا خوف کریں ،کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاہوتی ہےـ
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...