ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ حج سیزن کی نگرانی سے متعلق اہم مصروفیت کی بنا پر اس ہفتے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ جی سیون کا اجلاس جمعہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کو پیغام بھیجا جس میں امورِ حج کی نگرانی سے متعلق ذمہ داریوں کی بنا پر سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کر سکنے پر معذرت کی گئی ہے۔یاد رہے 14 جون کو شروع ہونے والے اسلام کے اہم رکن حج کی ادائیگی کے سلسلے میں لئے 10 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں موجود ہوں گے؛ جو مشاعر مقدسہ میں پانچ دن تک مختلف مناسک ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...