ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم ساز کبیر خان، اداکار جان ابراہم اور ارشد وارثی کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سے تقریباً 14 برس قبل کبیر خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کابل ایکسپریس ریلیز ہوئی جس کے بارے میں خود کبیر خان نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے ہدایتکار کبیر خان نے بتایا کہ وہ کابل ایکسپریس کی مکمل شوٹنگ افغانستان میں کرنا چاہتے تھے، تاہم حالات ناساز ہونے کی وجہ سے کچھ ہی سینز وہاں فلمائے جاسکے۔ کبیر کا کہنا تھا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ اور کریو کابل میں موجود تھا تو انھیں افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے پیغام پہنچایا تھا کہ ہم اپنی فلم کی شوٹنگ یہاں سے ختم کردیں اور واپس چلے جائیں۔انھوں نے بتایا کہ افغان حکومت کی جانب سے ان کی ٹیم اور کریو کے لیے 60 کمانڈوز بطور محافظ فراہم کیے تھے۔ہدایت کار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران جتنا کریو موجود نہیں تھا اس سے زیادہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...