ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار و ماڈل ارجن رام پال کو ڈرگز سے متعلق کیس میں ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ای سی بی ڈرگز سے متعلق کیس میں ہی ارجن رام پال سے سوالات و جوابات کرے گی۔رواں برس سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی اور پھر اس معاملے میں ہونے والی تحقیقات میں جب ڈرگز کا زاویہ سامنے آیا تو اس کا راستہ سیدھا بولی ووڈ تک پہنچ گی۔ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر منشیات کے استعمال کی قلعی کھلی اور متعدد اسٹارز و فلم سازوں کو اس معاملے میں طلب بھی کیا گیا۔ اسی طرح این سی بی نے ڈرگز کے کنکشن میں 9 نومبر کو ارجن رام پال کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے الیکٹرونک گیجٹس قبضے میں لے لیے۔ این سی بی نے ارجن رام پال کو 13 نومبر کو طلب کیا اور ان سے ڈرگز سے متعلق سوالات و جوابات کیے۔ اسی سلسلے میں اب ارجن رام پال کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں این سی بی نے اسی کیس میں ارجن رام پال کے دوست پال بارٹیل کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...