لندن (این این آئی)برطانوی اداکارہ اور میزبان جمیلہ جمیل شہرت والی زندگی چھوڑنے کی خواہشمند ہیں۔جمیلہ جمیل برطانیہ کی اداکارہ اور میزبان بھی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2009 میں ٹی وی پروگرام ‘ٹی 4’ سے کیا۔ اس کے علاوہ بھی کئی شوز کی میزبان رہیں اور ہالی وڈ کی فلم میں بھی کام کیا۔وہ صنفی امتیاز پر ہمیشہ آواز اٹھاتی ہیں اور اب اپنے مستقبل کے پروگرام کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔ جمیلہ کا کہنا تھا کہ سیلیبریٹیز مکمل طور پر کھل کر سامنے آچکے ہیں اور سب کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثاتی طور پر سیلیبریٹی بنی ہوں ، سیلیبریٹیز گھٹیا ہوتے ہیں۔34 سالہ جمیلہ نے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ 40 سال کی عمر میں ٹی وی اور مشہور شخصیت والی زندگی چھوڑ کر تھراپسٹ بننا چاہتی ہوں۔ جمیلہ جمیل لندن میں ایک مسلمان گھر میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی ہے، ان کی والدہ پاکستانی جبکہ والد بھارتی تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...