لندن (این این آئی)معروف پروڈکشن ہاؤس والٹ ڈزنی نے فلم سیریز ”پائریٹس آف دی کیریبیئن” میں جونی ڈیپ کے چھوٹے سے کردار کے خیال کو بھی رد کردیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ”پائریٹس آف دی کیریبیئن” کی 5 فلموں میں ‘کیپٹن جیک اسپیرو’ کا مرکزی کردار اداکرنے والے 57 سالہ اداکار کی سیریز میں واپسی کا معمولی سا راستہ بھی بند ہوگیا ہے۔والٹ ڈزنی نے مبینہ طور پر جونی ڈیپ پر اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کا کیس آنے کے بعد انہیں اس سیریز میں دوبارہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور چند ماہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اب آئندہ آنے والی فلم میں خواتین مرکزی کردار ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسر چاہتے تھے کہ آنے والی فلم میں جونی ڈیپ کو ایک چھوٹے سے کردار میں دکھایا جائے تاہم ڈزنی انتظامیہ کی جانب سے اس آئیڈیے کو رد کردیا گیا۔خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم 2003 میں ریلیز کی گئی تھی جس کی کامیابی کے بعد 2017 تک اس کی پانچ فلمیں بنائی گئی تھیں جن میں ‘کیپٹن جیک اسپیرو’ کا کردار جونی ڈیپ نے نبھایا تھا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...