اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورنا و ائرس سے مزید 83مریض چل بسے ،2972نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید83اموات ہوئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار972نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات9ہزار164ہوگئی، کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 51ہزار494ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 1 ہزار80 متاثر ہوچکے ہیں ،پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 30ہزار122رپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق کے پی میں 54ہزار21اوربلوچستان 17ہزار868ہوگئی ، اسلام آباد میں 35ہزار700 اورآزاد کشمیرمیں 7ہزار893 متاثرہیں،گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار810 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار171 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ریکارڈ کی گئی ،سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب حیدر آباد میں 24.59 فیصد ہے، کراچی میں 17.71 فیصد، راولپنڈی میں 17.21 فیصد رہی،این سی او سی کے مطابق لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.08 فیصد ہے،ایبٹ آباد میں 14.49, مظفر آباد میں 13.57 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 9.30, بلوچستان میں 7.59 فیصد رہا،گلگت بلتستان میں شرح 1.63، اسلام آباد میں 5.45 فیصد رہا،کے پی میں کیسز کی شرح 8.66, پنجاب میں 5.40 فیصد ہے، رپورٹ کے مطابق سندھ میں کیسز کی شرح 10.69 فیصد ریکارڈکی گئی ،ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 2.03 فیصد ہے، این سی او سی کے مطابق کورونا سے اموات میں 70 فیصد مرد شامل ہیں، این سی او سی کے مطابق کورونا سے 77.5 فیصد انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...