میری پسندیدہ خاتون شخصیت ماڈل پینیلوپ کرز ہیں،کرینہ کپور

0
204

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور لاکھوں لوگوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور دنیا بھر میں سینکڑوں مداح ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اب اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر کہاہے کہ میری پسندیدہ خاتون شخصیت 46 سالہ سپین کی اداکارہ و ماڈل پینیلوپ کرز ہیں۔کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر پینیلوپ کرز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔