ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کا وزن 8 کلو بڑھا دیا جس پر وہ خوش بھی ہیں اور تھوڑے بے چین بھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شکتی کپور کو ایک ویب شو کے لئے10 کلو وزن بڑھانے کا کہا گیا تھا جس پر انہوں نے 8 کلو وزن بڑھا لیا ہے اور وہ مزید2 کلو وزن بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس حوالے سے شکتی کپور نے بتایا کہ انہوں نے وزن بہت کم وقت میں نہیں بڑھایا، وزن بڑھانے میں 2 مہینے لگے اور اب انہیں چلنے میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے کیونکہ انکا پیٹ ہلتا ہے۔شکتی کپور نے کہا کہ وہ تو گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن انکی بیٹی شردھا کپور نے انہیں اس دوران خوب مزے مزے کے کھانے آن لائن آرڈر کر کے منگوائے اور کھلائے۔ آج کل کے بچے جو چیزیں کھاتے ہیں وہ میں نے کبھی نہیں کھائیں تھیں اس سے پہلے۔وزن واپس کم کرنے سے متعلق شکتی کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں عامر خان کے پاس جانا پڑے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...