ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت جو کسانوں کی احتجاجی تحریک کے دوران حکومت حامی بیانات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،انہوں نے ایک بار پھر متنازع بیان داغ دیا ہے۔اپنے تازہ بیان میں بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میرے تسلسل سے منہ پھٹ بیانات کے باعث کئی طرح کے لوگ مجھ سے ناراض ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں اقرباء پروری کے خلاف بات کرتی ہوں تو تب مجھے فلم انڈسٹری نظر انداز کردیتی ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ اسی طرح میرے چند بیانات اور کرنی سینا سے تنازع کے باعث زیادہ تر ہندو اور راجپوت مجھ سے نفرت کرتے ہیں تاہم میرے مخالف لوگوں میں زیادہ تر سکھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں خالصتان کی تحریک کے حامیوں سے لڑی تو زیادہ تر سکھ میرے خلاف ہوگئے۔بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میرے مداح کہتے ہیں کوئی بھی سیاسی جماعت مجھ رائے دینی والی کو پسند نہیں کرتی، یہی وجہ ہے مجھے زیادہ تر سیاسی جماعتیں میری تعریف نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ حیران ہیں میں کیوں کرتی ہوں اور کیا کرتی ہوں لیکن اس دنیا سے آگے کے جہاں میں میری تعریف کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...