سعودی عرب کا فائزر سے ہفتہ وار کرونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا اعلان

0
208

ریاض (این این آئی )سعودی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی کرونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فایزر سے سعودی عرب کو ہر ہفتے ایک لاکھ خوراکیں مل رہی ہیں جبکہ حکومت نے موڈرنہ اور آسترا زینیکا کی ویکسینوں کا مطالعہ کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے انڈر سکریٹری نے کہا کہ مملکت ان کے استعمال کے لیے متعدد دیگر ویکسینوں کا مطالعہ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال کے اختتام سے قبل کسی اور ویکسین کا لائسنس جاری کیا جا سکتا ہے۔اگر ہم 80 فی صد آبادی کو وبا سے بچا لیتے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وبا کوروک دیا گیا ہے۔