برسلز (این این آئی)یورپی یونین کی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ترکی نے آزربائیجان کی فتح اور ناگورونو کارا باغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ یورپین یونین اور ترکی کے تعلقات میں توازن بہت ضروری ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی ایک علاقائی طاقت ہے شام لیبیا اور عراق کے حل ترکی کے پاس ہیں۔وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ترکی اور یورپین یونین بہت سارے مسائل کے حل پر متفق نہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی نے آزربائیجان کی فتح اور ناگورونو کارا باغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ترکی یورپین یونین کا خارجی ہمسایہ ہے اور اسکا اہم کردار ہے۔یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپین یونین سے ترکی کے بہتر تعلقات کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ یورپین یونین 2021 میں ترکی سے انگیجمنٹ پالیسی برقرار رکھے گا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...