ایران کے جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی جوبائیڈن کی حماقت ہوگی،مائیک پومپیو

0
218

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی ان کی بہت بڑی غلطی ہوگی۔ 2015 میں طے پانے والے معاہدے کے بعد مشرق وسطی میں حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ آنے والے امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز ہونے کے امیدواروں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کی نئی امریکی حکومت میں شمولیت کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ دوسروں کو ایک مناسب موقع دینا چاہتا ہوں لیکن ہم جانتے ہیں کہ (بائیڈن) نے اپنی انتظامیہ میں کن لوگوں کو شامل ہونے کے لیے کہا ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ 8 سالوں سے کیا کر رہے ہیں۔ وہ ایران سے مطمئن ہوئے اور اسے دنیا بھر میں دہشت گردی پر عمل کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے اسے بڑے پیمانے پر چیک دیئے اور رقوم اس کے حوالے کیں۔ حقیقی معنوں میں سابق حکمرانوں نے مشرقوسطی میں امن اور استحکام کے لے کچھ نہیں کیا۔پومپیو نے نشاندہی کی کہ ان عہدے داروں کا خیال ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک مشرق وسطی میں امن کے عناصر کو فروغ دینا ناممکن ہے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گیم رولز توڑ دیے اور اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کو علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے کام سے بالاتر رکھنے سے انکار کر دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ 2021 میں امریکی حکومت کواندازہ ہوگا کہ اب مشرق وسطی پہلے جیسا نہیں رہا۔ اب حالات 2015 کی نسبت بہت بدل چلے ہیں۔ ایرانی حکومت کو مطمئن کرنے سے ہی امریکی عوام کے لیے خطرات پیدا ہوں گے۔میں یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کرلی تھی۔ وہاں سے معاہدہ بحال کیا جائے گا۔