دمشق(این این آئی)شام میں مختلف دیہی علاقوں میں عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ داعش تنظیم گھات لگا کر اور دھماکوں اور اچانک حملوں کے ذریعے بشار حکومت کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاں کا خون بہانے کے درپے ہے۔ تنظیم حلب، حماہ اور الرقہ کے تکون میں پوری طرح پھیلی ہوئی ہے جب کہ الرقہ ، حمص اور دیر الزور کے دیہی علاقوں میں نسبتا کم صورت میں سرگرم ہے۔دوسری جانب بشار کی فوج داعش تنظیم کی سرگرمیوں پر روک لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس دوران بشار کی فوج کو اپنے اور روسی جنگی طیاروں کی فضائی سپورٹ حاصل ہے۔ یہ لڑاکا طیارے روزانہ داعش کے درجنوں ٹھکانوں پر حملے کرتے ہیں۔میڈییارپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے کہا کہ رواں ماہ دسمبر کے آغاز سے اب تک فریقین نے بھاری جانی نقصان اٹھایا ۔ اس دوران بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیائوں کے 64 عناصر ہلاک ہوئے جب کہ داعش تنظیم کے 39 ارکان مارے گئے۔ فریقین کے زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ لہذا ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ المرصد کے مطابق اس دوران لبنانی تنظیم حزب اللہ کا ایک رکن بھی ہلاک ہوا۔اس طرح مارچ 2014 سے اب تک بشار کی فوج اور اس کے ہمنوا شامی اور غیر شامی مسلح عناصر کی مجموعی ہلاکتیں 1084 تک پہنچ گئی ہیں۔ ان میں دو روسیوں کے علاوہ ایران نواز ملیشیاں کے 145 غیر شامی مسلح ارکان بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد فرات کے مغرب میں اور دیر الزور، الرقہ ، حمص اور السویدا کے دیہی علاقوں میں داعش تنظیم کی گھاتوں ، حملوں اور دھماکوں میں مارے گئے۔اسی طرح المرصد نے داعش تنظیم کی کارروائیوں میں گیس فیلڈز میں کام کرنے والے 4 کارکنان، 11 چرواہوں اور ایک شامی خاتون شہری کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ المرصد کے مطابق اسی مدت کے دوران شامی فوج اور روسی طیاروں کے حملوں اور بم باری میں داعش تنظیم کے 601 ارکان مارے گئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...