کورونا کا پھیلاو ، اٹلی میں کرسمس اور سال نو پر لاک ڈاون کا اعلان

0
307

روم(این این آئی) اٹلی میں کرسمس اور سال نو پر لاک ڈاون کا اعلان کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاون کا اعلان کیا ۔ یہ فیصلہ ان دنوں میں ہونے والے اجتماعات کے باعث کورونا کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لیے کیا گیا ۔لاک ڈاون کے دوران ملک کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے اسی مناسبت سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ تمام غیر ضروری دکانیں، شاپنگ مال اور اجتماعات پر پابندی ہوں گی۔علاوہ ازیں ملازمت، ایمرجنسی یا بیماری کی صورت میں ہی گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی جب کہ گھروں میں بھی پارٹیز کا انعقاد ممنوع ہوگا۔اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے کرسمس پر لاک ڈاون کے اقدام کو مشکل ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طبی ماہرین نے کرسمس اجتماعات سے کورونا کے پھیلاو میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ۔اٹلی کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس ماہ کے اخر تک ملک بھر کورونا ویکسین کا اغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے ویکسینیشن کو اس عفریت کے خاتمے کا آغاز بھی قرار دیا۔واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار ہوگئی ہے جو کہ کسی یورپی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔