کراچی (این این آئی)بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔اس حوالے سے نیلم منیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اْنہوں نے اپنے مداحوں ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ‘اللّہ تعالیٰ مجھ پر بہت کرم کیا ہے کیونکہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔نیلم منیر نے کہا کہ ‘میں اب بالکل ٹھیک ہوں اور میں اْن تمام لوگوں کی شْکرگزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے ڈھیر ساری دْعائیں کی۔اداکارہ نے کورونا وائرس کی علامات سے متعلق کہا کہ ‘میں بہت جلد اپنے اگلے ویڈیو پیغام میں اس حوالے سے ضرور بتاؤں گی کہ مجھے کون کونسی کورونا علامات ظاہر ہوئیں اور میں نے اپنا خیال کیسے رکھا۔نیلم منیر نے اپنے اس ویڈیو پیغام کے کیپشن میں لکھا کہ ‘الحمداللّہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘ہر ایک کی دْعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کے لیے بہت شکریہ۔اداکارہ نے یہ خوشخبری 11 گھنٹے قبل ہی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے اور اب تک اْن کی اس پوسٹ کو دو لاکھ 27 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے صحتیابی پر نیلم منیر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، ماہرہ خان، گلوکار جواد احمد، بہروز سبزواری، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...