اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر خبردارکیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھرپور جواب دے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے درست نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی عزائم سے ہم آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت نیکوئی غلطی کی توہم پہلے سے تیار ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت میں کسانوں،ا قلیتوں اور بالخصوص سکھوں ومسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سارے ممالک امن کے خواہش مند ہیں اورنہیں چاہتے کہ عدم استحکام پیدا ہو۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو سمجھائے کہ وہ اس قسم کی حماقت نہ کرے۔
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...