کراچی (این این آئی) خوبرو اداکارہ رباب ہاشم نے کہا ہے کہ انہوں نے والدین کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کی، جلدی شادی کرکے انوکھا کام نہیں کیا۔تعلیمی اداروں میں میڈیا سائنس کی تدریس کا آغاز ہونے سے جہاں مختلف چینلز کو باصلاحیت کام کرنے والے افراد ملے وہیں فن اداکاری کا شوق رکھنے والوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع بھی مل رہے ہیں ۔ڈرامے ہوں یا فلم انڈسٹری ،نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں اب تعلیم یافتہ اور باصلاحیت لڑکیوں کی تلاش نا ممکن نہیں رہی۔ اچھے گھرانوں کی لڑکیوں نے فیشن و ماڈلنگ کی دنیا میں رنگ جمانے کے بعد ٹی وی و فلم انڈسٹری میں کام کرنے کو معیوب سمجھنا چھوڑ دیا ہے۔ٹی وی و ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا مقام بنانے والی 5فٹ 8انچ قد کی حامل رْباب ہاشم سے ملاقات ہوئی تو اندازہ نہیں تھا کہ اتنی کم عْمری میں اْن کے کریڈٹ پر کامیاب و مقبول ڈرامے ہوں گے۔بزنس منیجمنٹ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ناپا جیسے بین اْلاقوامی معیار کے انسٹی ٹیوٹ سے تربیت یافتہ رْباب ہاشم نے کہا کہ اس نے بزنس کی تعلیم کے باوجود اداکاری کے اسرار و رموز سے آگاہی کے لئے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جیسے ادارے سے تعلیم حاصل کی ۔سینئرز سے وہ کچھ سیکھا جو میرے فنی کیریئر کے لئے سود مند ثابت ہورہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...