چیزوں کی خریداری نے کرسمس کو اغوا کرلیا، پوپ فرانسس

0
257

سان تیاگو(این این آئی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ صارفیت نے کرسمس کو اغوا کرلیا ہے۔ چیزوں کی خریداری میں خود کو غرق نہ کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ پیٹرز اسکوائر میں خطاب کرتے ہوئے پوپ کا کہنا تھا کہ ان سوچوں میں نہ ڈوبیں کہ یہ تحفہ نہیں لیا اور وہ چیز رہ گئی، صارفیت نے کرسمس کو ہی چرا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت لحم کے کونڈے میں صارفیت نہیں، وہاں صرف حقیقت، غربت اور محبت ہے۔مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ اپنے لیے خریداری سے بہتر ہے ضرورت مندوں کو دیں۔