اسلام آباد (این این آئی) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئسولیشن میں سب سے دوری اختیار کرتے ہوئے اپنے گھر کی چھت پر بیٹھ کر ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے گیت سنتی ہیں۔گزشتہ روز ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی 20ویں برسی منائی گئی اور اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کی چھت پر بیٹھی غروبِ آفتاب اور آسمان پر چمکتے ستاروں کے حسین منظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں بیک گرانڈ میوزک کے طور پر میڈم نور جہاں کا معروف گیت چاندنی راتیں بھی چل رہا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے آئسولیشن کے وقت پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے پرانے گیت سنے، بہت کچھ پڑھا ہے، تحریریں لکھی ہیں، کچھ حیرت انگیز فلمیں دیکھی ہیں، زندگی کے بارے میں سوچتے ہوئے مسکرائی اور پھر روئی بھی ، موم بتیاں روشن کیں اور ہر اندھیری رات کو روشن کیا۔انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنا بیٹا پہلے سے کہیں زیادہ یاد آیا، مجھے ان لوگوں کو دیکھنے کا دل کیا جو مجھے بہت پسند ہیں۔انہوں نے اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ اور میں اپنی اس تکلیف میں اللہ تعالی کا بہت شکر ادا کرتی رہی کہ جس نے مجھے زندگی دی جو میں آج بسر کررہی ہوں۔ماہرہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہاں چھت پر بیٹھی ہوں اور اس خوبصورت آسمان کو دیکھتے ہوئے میڈم نور جہاں کا مقبول ترین گیت چاندنی راتیں سن رہی ہوں۔اداکارہ نے مزیدلکھا کہ جب ہم فراموش ہوجاتے ہیں تو ہم واقعی مر جاتے ہیں لیکن میڈم نور جہاں ہمیشہ ہمارے ساتھ تھیں اور رہیں گی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...