اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آسٹریلیا کیساتھ ہر شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آسٹریلیا کے ہائی کمیشنر ڈاکٹر جیفری شا اورچوئل نے ملاقات کی ۔دونوں رہنمائوں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے آسٹریلوی حکومت اور عوام کے پاکستان کیلئے تعاون کو سراہا۔آسٹریلوی ہائی کمیشنر نے کہا کہ پاکستان علاقائی مارکیٹ کی وسط میں واقع ہونے کے ساتھ بڑی آبادی کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال اور یہاںتجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ نے ہر شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...